Thursday, August 25, 2022

      WARNING FROM MOTHER NATURE



قسط نمبر#27

ظَھَرَالْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَھُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْالَعَلَّھُمْ یَرْجِعُوْنَ۔ الروم ۴۱
ظاہر ہو چکا فساد بر اور بحر میں یعنی خشکی اور پانیوں میں اس کیساتھ جو انسانوں نے کسب کرتوت کیے اپنے ہاتھوں سے، مزہ چکھانے کے لیے بعض کا جو کام جو اعمال کر رہے ہیں تا کہ اس وقت جو لوگ موجود ہے وہ رجوع کریں یعنی واپس پلٹ آئیں ورنہ ان کا انجام بھی انہی کی طرح ہو گا جو ان سے پہلے زمین پر آباد
تھے اور انہوں نے بھی یہی سب کیا تھا۔
یہ انجام نکلا تیسری دنیا کے ممالک میں انسان کے بنائے ہوئے پلاسٹک کے استعمال کا۔

نام نہاد ترقی یافتہ ممالک میں پلاسٹک کو کوڑے میں پھینکا جاتا ہے وہ کوڑا جب اکٹھا کیا جاتا ہے تو اس میں سے دوبارہ قابل استعمال پلاسٹک نکال لیا جاتا ہے اور باقی کو کوڑے سمیت زمین میں دبا دیا جاتا ہے یا سمندروں اور دریاؤں میں پھینک دیا جاتا ہے۔ پلاسٹک کو جب سمندروں یا دریاؤں میں پھینکا جاتا ہے تو وہ پانی میں زہریلی گیسیں پیدا کرتا ہے جو پانی میں موجود مخلوقات کی موت کا سبب بنتی ہیں یوں پانی میں فساد ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جو زمین میں دبایا جاتا ہے جب اسے زمین کی حرارت ملتی ہے تووہ اس حرارت سے زہریلی گیسیں پیدا کرتا ہے جس سے نہ صرف زمین کے پیداواری نظام میں فساد ہوتا ہے بلکہ زمین میں

رہنے والے کیڑے مکوڑوں کی زندگیاں تباہ ہوتی ہیں اور زمین پر پیداوار اور آب و ہوا زہر آلود ہو جاتی ہیں۔
نام نہاد ترقی یافتہ درحقیقت دجّال معاشروں نے جو پلاسٹک سمندروں میں پھینکا اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے وہ بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔آج پلاسٹک سے بنے برتن تقریباً دنیا کے ہر گھر میں موجود ہیں جب آپ کوئی بھی ایسی شئے پلاسٹک کے برتن میں ڈالتے ہیں جس کا درجہ حرارت کمرے کے درجہ حرارت سے زیادہ ہوتا ہے تو پلاسٹک زہریلی گیسیں پیدا کرتا ہے اور اس میں موجود شئے زہر آلود ہو جاتی ہے۔ یہ ایسا زہر ہے جو ٹائم بم کا کردار ادا کرتا ہے ایسا کھانا کھانے والے انسان کے جسم میں خلیوں کی تقسیم کا عمل متاثر ہوتا ہے جسے عرف عام میں کینسر بھی کہا جاتا ہے اور اس کے علاوہ بھی سینکڑوں بیماریاں پیدا
ہوتی ہیں۔
خام تیل سے پیٹرول، ڈیزل اور موبل آئل سمیت مختلف اقسام کے تیل حاصل کیے جاتے ہیں ۔ تیل موجودہ دجّال نظام کا ایک بنیادی ستون ہے اگر اس ستون کو گرا دیا جائے تو دجّال نظام کی کمر ٹوٹ جائے گی کیونکہ تیل سے ہی دنیا کے تمام کارخانے ، گاڑیاں، ٹرینیں، ہوائی جہاز، سمندری جہاز سمیت بہت کچھ چلایا جا رہا ہے ۔ تیل سے ہی دنیا میں زیادہ تر استعمال کی جانے والی بجلی پیدا کی جارہی ہے جو الگ سے دجّال نظام کا ایک ستون ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا
ہے کہ اللہ نے زمین کی گہرائی میں انسان سے چھپا کرخام تیل میں تیل کیوں رکھے؟
جب آپ اپنی ہی ذات میں اور اپنے ارد گرد اللہ کی مخلوقات جو کہ اللہ کی آیات ہیں، میں غورو فکر کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ تیل انسانی جسم، جانداروںسمیت تمام اقسام کے درختوں، فصلوں اور سبزیوں کے لیے ضروری ہے۔ انسان سمیت تمام جانداروںکی ہڈیوں کی تخلیق میں تیل کا بنیادی کردارہے اس کے علاوہ
جسم میں چربی کا وجود بھی تیل ہی کی وجہ سے ہے ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میںتیل کہاں سے آیا جس سے چربی اور ہڈیاں وجود میں آئیں؟ تو اس کا جواب بہت ہی آسان ہے کہ خوراک کے ذریعے۔ اپنی خوراک میں غورو فکر کریں تو تمام فصلوں میں تیل پایا جاتا ہے یعنی بہت سی فصلوں کے بیجوں میں تیل لازم پایا جاتا ہے انہی بیجوں سے آپ تیل
نکال کر خوراک سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔
جیسے سرسوں کا تیل، زیتون کا تیل، سورج مکھی کا تیل،مکئی کا تیل، السی کا تیل، ناریل کا تیل،بادام کا تیل سمیت ہزاروں کی تعداد میں سبزیوں، پھلوں اور جڑی
بوٹیوں کے بیجوں یا ان سے تیل نکالا جا رہا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان سب میں یہ تیل آیا کہاں سے؟
جیسے ہم نے پیچھے غورو فکر کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ زمین سے اور زمین میں اللہ نے لا تعداد اقسام کے تیل کا خام تیل کی شکل میں ذخیرہ کیا ہوا ہے تو ظاہر ہے ان سب
میں موجود تیل بھی وہیں سے آیا۔
(جاری ہے)۔۔۔

Ahmed Isa Messenger of Mother Nature
Kalki Avatar Krishna
The Book of Kalki Avatar Krishna/Ahmed Isa
احمد عیسی رسول اللہ و خاتم النبیین کی الکتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل روابط پر کلک کریں
ان روابط سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں
Part 1
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart1
Part 2
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart2
Part 3
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart3
Part 4
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart4
Part 5
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart5
Part 6
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart6
Part 7
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart7

No comments:

  WARNING FROM MOTHER NATURE قسط نمبر#94 یعنی جب تک کہ اللہ اپنے رسول کو بعث نہیں کرتا جو آ کر سب کچھ کھول کھول کر نہ رکھ دے جو آ کر کہے گ...