Tuesday, August 30, 2022

                                  WARNING FROM MOTHER NATURE 


قسط نمبر#31

فریکنگ یا ہائیڈرولک فریکنگ

فریکنگ یا ہائیڈرولک فریکنگ کیا ہے؟
یہ زمین سے خام تیل نکالنے کے جدید اور کار آمد ترین طریقے کا نام ہے دنیا میں زمین سے نکالے جانے والے مجموعی خام تیل کا ۶۰ فیصد سے زیادہ اسی طریقے
سے نکالا جا رہا ہے یعنی دنیا میں ۶۰ فیصد سے زیادہ خام تیل اور قدرتی گیس فریکنگ کے ذریعے نکالے جا رہے ہیں۔
فریکنگ کو جاننے کے لیے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ زیر زمین خام تیل اور قدرتی گیس کس صورت میں موجود ہے۔ دنیا کی اکثر آبادی یہ سمجھتی ہے کہ خام تیل کے زیر زمین ذخائر سمندروں یا دریاؤں کی صورت میں موجود ہیں جنہیں زمین سے بالکل اسی طرح نکالا جاتا ہے جیسے عام طور پر زمین سے پانی نکالا جاتا ہے یعنی زمین میں سوراخ کر کے پمپ کے ذریعے باہر نکال لیا جاتا ہے حالانکہ اس میں کسی حد تک حقیقت موجود ہے لیکن یہ بات سو فیصد درست نہیں ہے۔
زیر زمین خام تیل اور گیس کے قدرتی ذخائر سمندوں یا دریاؤں کی صورت میں نہیں بلکہ زمین کی چند ہزار میٹر گہرائی میں سخت چٹان کی ایک تہہ ہے جسے شیل بیڈ کا نام دیا جاتا ہے اور یہ وہی چٹان کی تہہ ہے جس سے دنیا میں زیادہ تر چٹان کے پہاڑ وجود میں آئے۔ اس چٹان میں جگہ جگہ خالی جگہیں ہیں جیسے مثلاً اگر آپ کیک ، ڈبل روٹی جسے بند بھی کہا جاتا ہے یا بریڈبنائیں اور جب اسے کاٹیں تو اس میں سوراخ ہی سوراخ نظر آئیں گے جیسے فوم میں ہوتے ہیں بالکل اسی طرح
کی زیر زمین سخت چٹان ہے جس میں موجود خالی جگہوں میں خام تیل اور قدرتی گیس موجود ہے۔
انہیں نکالنے کے لیے سب سے پہلے زمین میں سیدھا نیچے کی جانب سوراخ کیا جاتا ہے اور جب یہ سوراخ اس چٹان کی تہہ تک پہنچ جاتا ہے جس میں تیل اور
گیس موجود ہوتی ہے تو پھر اس سوراخ کو دائیں یا بائیں کی طرف موڑ دیا جاتا ہے اس طرح یہ انگلش کے حرف ایل کی طرح کا سوراخ بن جاتا ہے۔
ذیل میں دی گئی تصاویر کی مدد سے بھی سمجھ سکتے ہیں۔
پھر اس سوراخ میں جدید ترین اور طاقت ور ترین پمپ مشینوں کے ذریعے ایک محلول ڈالا جاتا ہے جس میں کم از کم ۸۰ لاکھ لیٹر پانی، جتنا پانی ایک دن میں تقریباً پینسٹھ ہزار سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں ، چندہزار ٹن مٹی اور دو ہزار لیٹر کیمیکلز جس میں سات ہزار قسم کے دھماکہ خیز ، تباہ کن اور زہریلے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں ان سے بنے محلول کو اس سوراخ میں ڈالا جاتا ہے جو زمین میں چٹان کی تہہ میں اس طرح دراڑیں ڈال دیتا ہے کہ چٹان کی تہہ جگہ جگہ سے
پھٹ کر کتاب کے صفحات کی طرح الگ الگ ہو جاتی ہے جو کھجور کی شاخ کی طرح نظر آتی ہے۔
اس کے بعد اس محلول کو باہر نکال لیا جاتا ہے لیکن مکمل طور پر محلول کو باہر نکالنا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ اس محلول کا ستر سے اسی فیصد زمین میں جذب ہو جاتا ہے اور صرف بیس سے تیس فیصد ہی باہرنکل پاتا ہے۔ اس کے بعد اس سوراخ میں پانی بھر کر اسے ایسے دبایا جاتا ہے جیسے جسم میں ٹیکا یعنی انجکشن لگا یا جاتا ہے کہ اس میں موجود ساری دوا جسم میں داخل ہو جاتی ہے اس طرح پانی کو ہائی پریشر سے داخل کرنے سے چٹان کی دراڑیں ۲ سینٹی میٹر سے زیادہ وسیع ہو جاتی ہیں جس سے دور دور تک موجود خام تیل اس سوراخ میں جمع ہوتا رہتا ہے اورپھر تقریباً کم سے کم بیس سے چالیس سال اور سو سال سے زائد عرصہ تک اس سوراخ پر پمپ
یا مشین لگا کرتیل نکالا جاتا ہے۔
جیسے جیسے زمین کی اس تہہ سے تیل اور گیس نکلتا جاتا ہے وہ فوم کی شکل اختیار کرتی جاتی ہے ۔ جیسے فوم نے پانی وغیرہ چوسا ہو تو اس میں موجود تمام سوراخ بھرے ہوئے ہوتے ہیں لیکن جب اس سے پانی وغیرہ نکال لیا جائے تو پھر وہ کھوکھلا اور نرم ہو جاتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ کھوکھلی جگہ تباہ ہوتی چلی جاتی ہے اور اسی سے زلزلہ بھی پیدا ہوتا ہے اس کے علاوہ جگہ جگہ سے زمین اندر دھنس جاتی ہے یعنی جب اس کھوکھلی جگہ جو کہ بہت وسیع ہوتی ہے، پر وزن کا دباؤ بڑھتا ہے تو وہ فوم کی طرح دب جاتی ہے یوں زمین کی اوپر والی تہہ جس پر ہم رہائش پذیر ہیں وہ بھی اسی سے دھنستی ہے۔ موجودہ وقت میں یہ سلسلہ قدرے سست ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا زمین کا دھنسنا ناقابل یقین حد تک بڑھ جائے گا یہاں تک کہ پوری کی پوری بستیاں ہی دھنس جائیں گی اور

یوں جیسے جیسے وقت گزرتا چلا جائے گا زلزلوں میں بھی حیران کن اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
اس کے علاوہ زمین کی زرخیزی بھی شدید متاثر ہو کر زمین بنجر ہو جاتی ہے یہاں تک کہ زمین آہستہ آہستہ صحرا میں بدل جاتی ہے۔
زمین سے خام تیل اور گیس نکالنے کی وجہ سے دھنسنے والی زمین کو آپ درج ذیل تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)۔۔۔۔

Ahmed Isa Messenger of Mother Nature
Kalki Avatar Krishna
The Book of Kalki Avatar Krishna/Ahmed Isa
احمد عیسی رسول اللہ و خاتم النبیین کی الکتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل روابط پر کلک کریں
ان روابط سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں
Part 1
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart1
Part 2
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart2
Part 3
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart3
Part 4
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart4
Part 5
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart5
Part 6
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart6
Part 7
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart7

No comments:

  WARNING FROM MOTHER NATURE قسط نمبر#94 یعنی جب تک کہ اللہ اپنے رسول کو بعث نہیں کرتا جو آ کر سب کچھ کھول کھول کر نہ رکھ دے جو آ کر کہے گ...