Tuesday, July 26, 2022

 WARNING FROM MOTHER NATURE





 DOWNLOAD MOTHER NATURE KRISHNA



قسط نمبر#09

الدجّال کسی فرد واحد کا نام نہیں بلکہ یہ ایسی ہی کسی ذات کا نام ہے جو ربّ ہونے کا دعویٰ کرے گی جیسے کہ اللہ کی ذات آپ کا ربّ ہے یعنی وہ ذات وہی کام کرے گی جو کام اللہ کرتا ہے جن کے ناطے اللہ ربّ ہے۔ اسے سمجھنے کے لیے پہلے آپ کو اللہ کے بارے میں جاننا ہو گا کہ اللہ آپ کا ربّ ہے تو کیسے؟ جب آپ یہ جان لیں گے تو آپ پر خود بخود واضح ہو جائے گا کہ الدجّال کون سی ذات ہے الدجّال کی حقیقت کیا ہے آپ کو کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں رہے گا ورنہ آپ اپنے ظن کی بنیاد پر ایسے ایسے نظریات قائم کریں گے اور انہی کا پرچار کریں گے جو محض گمراہی کے علاوہ کچھ نہیں ہوں گے جن سے آپ حقیقت کے برعکس فتنہ دجال کا شکار ہو کر اللہ کے ربّ ہونے کا کفر اور جانے یا انجانے میں دجّال کے ربّ ہونے پر ایمان لے آئیں گے اسے اپنا ربّ بنا بیٹھیں گے اور آپ کو اس
کا شعور تک نہیں ہو گا۔
پھر اس کے علاوہ الدجّال کو مسیح کہا گیا ہے مسیح مسح سے ہے یہ لفظ عربی کے ان چند الفاظ میں سے ایک ہے جو لا محدود معنوں کا حامل ہے اس کا ایک معنی ہے شئے
پر اثر انداز ہونا اور اس کے علاوہ اس لفظ کے بہت سے معنوں میںچند معنی درج ذیل ہیں۔
کسی بھی طرح سے کسی شئے پر اثر انداز ہونا، صاف کرنا، گھسنا، رگڑنا، تیل، کوئی بھی شئے جس پر تیل کی تہہ چڑی ہوئی جیسے رنگ کیا ہوتا ہے، تباہ کرنا، خراب کرنا، توہین کا بدلہ لینا، داغوں یا گندگی سے صاف شدہ، قتل، بڑے پیمانے پر کسی بلب یا آگ لگنے سے روشنی ہونا، ربڑ، کسی بھی شئے کے انگ انگ کو دیکھ کر اس میں خرابی یا نقص وغیرہ کا پتہ لگانا، تلاش کرنا، معائنہ کرنا، نصب شدہ کو اکھاڑنا جیسے انگلش میں ان انسٹالیشن کہتے ہیں، ناپنا، پیمائش کرنا، کتاب سازی، چھاپہ سازی، لیتھیو گرافی، پرنٹنگ، رنگ، ذائقہ، ’’لوہا، تانبہ، سلور، پیتل، سونا، ایلومینیم وغیرہ سمیت اس طرح کی کسی سخت دھات کی پرت چڑھی شئے‘‘، گریس، چکنائی، نظام، خدمت ، دیکھ بھال، ’’آگے، پیچھے، دائیں ، بائیں حرکت کرنا‘‘ سفر کرنا، ربڑوغیرہ۔ پیچھے بیان کردہ تمام کی تمام اشیاء جو انسان کے لیے دنیا کو مزین اور آخرت سے غافل کریں یعنی جن کے دھوکے کا شکار ہو کر انسان دنیا میں مگن ہو جائے اور آخرت
سے غافل ہو جائے وہی الدجّال ہے۔
ٍ
فتنہ الدجّال سے محفوظ رہنے کے لیے محمد علیہ السلام نے سورت الکہف کی تلاوت کا حکم دیا۔
محمد علیہ السلام کے فرامین کے خلاصے کے مطابق آدم کی خلق سے لیکر قیام الساعت تک واقع ہونے والے فتنوں میںفتنہ الدجّال سے بڑا فتنہ اور کوئی نہیں یعنی آدم جو کہ یہ بشر ہیں ان کی خلق سے لیکر ان کے خاتمے تک جو کہ قیام الساعت جو کہ ایک عظیم زلزلہ ہے کی صورت میں ان کا خاتمہ ہو گا تک جتنے بھی فتنے ہیں ان میں الدجّال سب سے بڑا اور اعظم فتنہ ہے اسی فتنہ الدجّال ہی کی وجہ سے قوم نوح عظیم طوفان کی صورت میں تباہی سے ہلاک ہوئی۔ تمام انبیاء نے اپنی قوموں کو الدجّال سے ڈرایا الدجّال سے متنبہ کیا۔ موجودہ قوم سے پہلے دنیا کی تاریخ میں چھ قومیں بڑے عذابوں کا شکار ہوئیں اور ان سب کے لیے عذاب کی وجہ یہی فتنہ الدجّال ہی تھالیکن محمد علیہ السلام نے اپنی امت کو الدجّال کے متعلق وہ بات بتائی جو اس سے پہلے کسی اور نبی نے اپنی امت کو نہیں بتائی۔
محمد علیہ السلام نے الدجّال کے بارے میں جو کچھ بھی بیان کیا اور اس کی وضاحت آگے آئے گی لیکن محمد علیہ السلام نے فتنہ الدجّال سے حفاظت کے لیے سورت الکہف کی تلاوت کی تلقین کی ۔ تلاوت کو پہلے سمجھتے ہیں تاکہ آپ پر یہ واضح ہو جائے کہ سورت الکہف کی تلاوت سے مراد کیا ہے۔ تلاوت کو سمجھنے کے لیے ایک مثال کا سہارا لیتے ہیں تصور کریںکہ آپ نے کوئی کام کرنا ہے اور اس کام کو کرنے کے لیے درکار ہدایات ایک کتاب میں درج ہیںاور ان کی تعداد دس ہے۔ اب آپ ایسا کریں گے کہ سب سے پہلی ہدایت کی قرأت کریں گے یعنی اسے پڑھیں گے اور اس میں جو راہنمائی ملے گی اس راہنمائی کی روشنی میں آپ عمل کریںگے اور جب وہ کر چکیں تو دوسری ہدایت کو پڑھیں اور اس سے حاصل ہونے والی راہنمائی کی صورت میں اپنے کام کو مزید آگے بڑھائیں اسی طرح ایک کے بعد ایک ہدایت پر عمل کرتے رہیں جب تک کہ تمام ہدایات مکمل ہو کر آپ کام مکمل نہ کر لیں یعنی اپنی منزل حاصل نہ کر لیں یہ عربی میں تلاوت کہلاتا ہے۔
فتنہ الدجّال سے حفاظت کے لیے سورۃ الکہف کی تلاوت کرنی ہے یعنی کہ سورت الکہف میں فتنہ الدجّال اور اس سے محفوظ ہونے کی مکمل راہنمائی موجود ہے جیسے
جیسے اور جس طرح سورت الکہف راہنمائی کرے انہی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہی انسان الدجّال کے فتنے سے محفوظ ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

(جاری ہے)۔۔۔

Ahmed Isa Messenger of Mother Nature

Kalki Avatar Krishna
The Book of Kalki Avatar Krishna/Ahmed Isa
احمد عیسی رسول اللہ و خاتم النبیین کی الکتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل روابط پر کلک کریں
ان روابط سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں
Part 1
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart1
Part 2
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart2
Part 3
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart3
Part 4
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart4
Part 5
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart5
Part 6
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart6
Part 7
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart7

No comments:

  WARNING FROM MOTHER NATURE قسط نمبر#94 یعنی جب تک کہ اللہ اپنے رسول کو بعث نہیں کرتا جو آ کر سب کچھ کھول کھول کر نہ رکھ دے جو آ کر کہے گ...