Wednesday, September 21, 2022

              WARNING FROM MOTHER NATURE


قسط نمبر#48

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِیْ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ کُلِّ مَثَلٍ فَاَبٰٓی اَکْثَرُ النَّاسِ اِلَّا کُفُوْرًا۔ الاسراء ۸۹
اور تحقیق کہ یعنی تم اپنی طرف سے پوری تحقیق کر لو اپنے گھوڑے دوڑا لو جو کہا جا رہا ہے وہی تمہارے سامنے آئے گا کیونکہ یہی قدر میں کیا گیا جس کے خلاف یا برعکس کچھ ہو ہی نہیں سکتا ہم ہر پہلو سے ہر لحاظ سے پھیر پھیر کرسامنے لے آئے بیان کر دیا انسانوں کے لیے اس قرآن میں تمام کا تمام مثلوں سے، پس انکار کر دیا لوگوں کی اکثریت نے مگر اس لیے کہ جو کچھ بھی انہیں دیا گیا وہ اس مقصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتے جس مقصد کے لیے انہیں دیاگیا وہ اپنی خواہشات کی اتباع کرنا چاہتے ہیں اس لیے لوگوں کی اکثریت نے اس بات کو ماننے سے انکار کر دیا کہ اس قرآن میں نہ صرف ہر بات موجود ہے ہر سوال کا جواب موجود
ہے بلکہ ایک سے زائد مقامات پر ہر پہلو سے پھیر پھیر کر بات کی گئی مثلوں سے۔
دوسری آیت سورۃ الکہف کی آیت نمبر۵۴ ہے جس میں اللہ کا کہنا ہے
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ کُلِّ مَثَلٍ وَکَانَ الْاِنْسَانُ اَکْثَرَ شَیْئٍ جَدَلاً۔ الکہف ۵۴
اور تحقیق کہ یعنی تم کو سننے اور دیکھنے کی صلاحیتیں دیں اور جو سنتے اور دیکھتے ہو اسے سمجھنے کی صلاحیتیں دیں اس لیے دیں کہ ان کا اسی مقصد کے لیے استعمال کرو کہ اپنی پوری تحقیق کرو، اپنے گھوڑے دوڑا لو جو کہا جا رہا ہے وہی تمہارے سامنے آئے گا جو کہ قدر میں کر دیا گیا جس کے خلاف یا برعکس کچھ ہو ہی نہیں سکتا ہم ہر پہلو سے ہر لحاظ سے پھیر پھیر کرسامنے لے آئے بیان کر دیا لوگوں کے لیے اس قرآن میں تمام کا تمام مثلوں سے یعنی اس قرآن میں ماضی میں پیش آنے والے واقعات میں سے صرف ان کا ذکر کیا جو ہو بہو اسی طرح اس قرآن کے نزول سے لیکر الساعت کے قیام تک پیش آنا تھے انسانوں کے ہر سوال کا جواب ہر پہلو سے ہر لحاظ سے پھیر پھیر کر اس قرآن میں بیان کر دیا، قرآن کے نزول سے لیکر الساعت کے قیام تک انسانوں کو جب جب جو جو جیسے جیسے راہنمائی درکار تھی سب کا سب اس قرآن میں ہر پہلو سے پھیر پھیر کر تمہارے سامنے لے آئے مثلوں سے اور تھا انسان اکثریت معاملات میںجھگڑاکرنے والا سو جھگڑا ہی کیا یعنی قرآن کی بات تسلیم کرنے کی بجائے اپنی خواہشات و اپنے خودساختہ الہٰوں کی باتوں کو قرآن پر ترجیح دے رہے ہیں ۔ جب بھی قرآن نے کسی معاملے میں راہنمائی کی تو اپنی بے بنیاد و باطل اور بے ہودہ دلیلوں کو قرآن پر پیش کرتے ہیں اور قرآن کے مد مقابل اور اشیاء کو لا کھڑا کرتے ہیں اپنے ملّاؤں کو اپنے آباؤ
اجداد سے جو حاصل ہوا اسے قرآن کے مقابلے پر لا کھڑا کرتے ہیں وہ بات تسلیم ہی نہیں کرتے جو قرآن میں کہی جا رہی ہے۔
اس قرآن میں یاجوج اور ماجوج کے الفاظ کیساتھ ان انسانوں کا ایک پہلو سے ذکر کیا گیا جنہیں ان دو مقامات پر یاجوج اور ماجوج کہا گیا اب اگر اس قرآن میں اللہ انہی انسانوں کا جنہیں ایک پہلو سے یاجوج اور ماجوج کہتے ہوئے ذکر کیا اور پہلوؤں سے یعنی ہر پہلو سے پھیر پھیر کرذکر نہیں کرتا تو یہ قرآن اللہ کی بجائے غیر اللہ کے ہاں سے ثابت ہو جاتا ہے کیونکہ یہ بات بھی بذات خود اللہ نے ہی اس قرآن میں کہی جیسا کہ درج ذیل آیت آپ کے سامنے ہے۔
اَفَلاَ یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ وَلَوْ کَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اللّٰہِ لَوَجَدُوْا فِیْہِ اخْتِلَافًا کَثِیْرًا۔ النساء ۸۲
کیا پس نہیں تدبر کررہے القرآن اور اگر تھا کسی اور کے ہاں سے اللہ کے علاوہ توا س کے لیے تھا کہ تم پا رہے ہو اس میں کثیر اختلاف یعنی ایک مقام پر کچھ کہا جا رہا ہے اور دوسرے مقام پر کچھ اور کہا جا رہا ہے یا جو قرآن میں کہا جا رہا ہے عملاً اس کے برعکس ہے۔
اب اگر ایک طرف اللہ یہ کہتا ہے کہ اللہ نے اس قرآن میں نہ صرف اس کے نزول سے لیکر الساعت کے قیام تک جو کچھ بھی ہونا تھا سب کا سب بیان کر دیا بلکہ
اس کو مثلوں سے ہر پہلو سے پھیر پھیر کر بیان کیا تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ قرآن میں صرف دو مقامات پر ایک ہی پہلو سے یاجوج اور ماجوج کا ذکر کیا گیا؟ اگریاجوج اور ماجوج کا ان دو مقامات کے علاوہ اور مقامات پر ہر پہلو سے ذکر نہیں کیا گیا تو پھر قرآن میں اختلاف ثابت ہو کر یہ غیر اللہ کے ہاں سے ثابت ہو
جاتا ہے جو کہ ناممکن ہے اس لیے ایسا ممکن ہی نہیں کہ اللہ نے یاجوج اور ماجوج کے الفاظ کے علاوہ اور مقامات پر ہر پہلو سے ذکر نہ کیا ہو۔
اور پیچھے ہم نے یاجوج اور ماجوج کا ہی مزید کچھ پہلوؤں سے ذکر کیا اور بالکل کھول کھول کر واضح کر دیا کہ نہ صرف یاجوج اور ماجوج کھل چکے بلکہ انہوں نے جو کرنا تھا وہ بھی کر چکے اب تو انجام عذاب عظیم بالکل سر پر آ چکا ہے اوریہ بھی کہا تھا کہ آئندہ مزید ایسی آیات سے حق کھول کھول کر واضح کریں گے اب اس سے پہلے کہ ہم مزید ان آیات کو بیّن کریں ہم اس قرآن میں جن دو مقامات پر یاجوج اور ماجوج کے الفاظ کیساتھ ذکر کیا گیا ان دونوں مقامات کو مزید اور پہلوؤں سے بھی بالکل کھول کھول کر آپ پر واضح کرتے ہیںتا کہ نہ صرف یاجوج اور ماجوج کے حوالے سے ہر لحاظ سے کھل کر راہنمائی ہو جائے کہ کسی کے پاس کل کو کوئی عذر نہ رہے ہر کسی پر حجت ہو جائے بلکہ آج تک جوان دونوں مقامات کو بنیاد بنا کر جس دجل و فریب سے کام لیا گیا انسانیت کے راہنماوں کا لبادہ اوڑھ کر
ملّاؤں نے جو عظیم دھوکے دیئے انہیں بھی چاک کر کے حق آپ پر بالکل واضح کر دیں۔
ذی القرنین یعنی اللہ کا وہ غلام جسے زمین کے دونوں قرن مغرب و مشرق تک کا اقتدارو اختیار دیا گیا تھا جو کہ داؤد کا بیٹاسلیمان تھا اور آگے اس موضوع پر بھی ہر لحاظ سے تفصیل کیساتھ بات ہو گی سلیمان کو جس مقصد کے لیے القرنین دیئے گئے یعنی زمین کے مغرب و مشرق تک کا اقتدار دیا گیا سلیمان نے اس مقصد کو پورا کیا سلیمان نے کفر کی بجائے شکر کیا یعنی سلیمان کو جو کچھ بھی جس مقصد کے لیے دیاگیا سلیمان نے سب کے سب کا اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جس مقصد
کے لیے اسے دیا گیا سلیمان نے اس مقصد کو پورا کر دیا۔
جیسے آج زمین میں جدیدیت و سائنسی ترقی کے نام پر فساد عظیم کیا جا رہا ہے بالکل عین اسی طرح اُس وقت بھی زمین میں ترقی و جدیدیت کے نام پر فساد عظیم کیا جا رہا تھا جو اس وقت زمین میں فساد کر رہے تھے وہ یاجوج اور ماجوج تھے ذی القرنین سلیمان بن داؤدنے زمین کے چپے چپے کو اس فساد عظیم سے پاک کر کے یاجوج اور ماجوج کو روک دیا۔ جب سلیمان علیہ السلام نے زمین کو فساد عظیم سے پاک کر دیا یاجوج اور ماجوج کو روک دیا انہیں بند کر دیا تب ذی القرنین
سلیمان علیہ السلام نے کہا
قَالَ ھٰذَا رَحْمَۃ’‘ مِّنْ رَّبِّیْ فَاِذَا جَآئَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَہٗ دَکَّآئَ وَکَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّا۔ الکہف ۹۸
ذی القرنین سلیمان علیہ السلام نے کہا تھا یہ رحمہ ہے یعنی یہ حفاظت ہے میرے ربّ سے پس یہ اس وقت تک میرے ربّ سے حفاظت ہے یعنی اس وقت تک میرے ربّ نے زمین کو یاجوج اور ماجوج سے محفوظ کر دیا جب تک کہ میرے ربّ کا وعدہ نہیں آ جاتا پس جب میرے ربّ کا وعدہ آ جائے گا یعنی جیسے آج اس سے پہلے انسان ترقی کے نام پر زمین میں فساد کر رہے تھے یہی جب دوبارہ ہونے کا وقت آ جائے گا تب کر دے گا اسے دکاء یعنی میرے ربّ سے جو رحمہ ہے زمین کی تمام مخلوقات کو یاجوج اور ماجوج سے، فساد سے محفوظ کر دیا یہ حفاظت بالکل ختم ہو جائے گی تمام عالمین محفوظ نہیں رہیں گے یاجوج اور ماجوج کے فساد کا
شکار ہو جائیں گے اور یہ بات قدر میں ہو چکی میرے ربّ کا وعدہ حق ہے قدر میں ایسا ہو چکا اس لیے یہ ہو کر رہے گا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ وقت کب آئے گا ؟ تو اللہ نے آج سے چودہ صدیاں قبل اگلی ہی آیت میں اس سوال کاجوا ب بھی دے دیا تھا۔
(جاری ہے)۔۔۔۔

Ahmed Isa Messenger of Mother Nature

Kalki Avatar Krishna

The Book of Kalki Avatar Krishna/Ahmed Isa

احمد عیسی رسول اللہ و خاتم النبیین کی الکتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل روابط پر کلک کریں

ان روابط سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں

Part 1

https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart1

Part 2

https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart2

Part 3

https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart3

Part 4

https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart4

Part 5

https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart5

Part 6

https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart6

Part 7

https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart7

No comments:

  WARNING FROM MOTHER NATURE قسط نمبر#94 یعنی جب تک کہ اللہ اپنے رسول کو بعث نہیں کرتا جو آ کر سب کچھ کھول کھول کر نہ رکھ دے جو آ کر کہے گ...