WARNING FROM MOTHER NATURE
رسول اللہ ﷺ قال: انہ خارج خلۃ بین الشام والعراق فعاث یمیناً وعاث شمالاً، یا عباد اللہ! فاثبتو، قلنا: یا رسول اللہ ﷺ! ما لبثہ فی الارض؟ قال: اربعون یوماً، یوم کسنۃٍ ویوم کشھرٍ ویوم کجمعۃٍ وسائر ایامہ کایامکم، قلنا یا رسول اللہﷺ! فذلک الیوم کسنۃٍاتکفینا فیہ صلاۃ یومٍ، قال: لا، اقدروا لہ قدرہ، قالوا: وما اسراعہ فی الارض؟ قال: کالغیث استدبرتہ الریح، فیاتی علی القوم فید عوھم فیومنون بہ ویستجیبون لہ، فیامر السماء فتمطر والارض فتنبت، فتروح علیھم سارحتھم اطول ما کانت ذری واسبغہ ضروعاً وامدہ خواصر، ثم یاتی القوم فیدعوھم فیردون علیہ قولہ فینصرف فیصبحون ممحلین لیس بایدیھم شئی من اموالھم، ویمر بالخربۃ فیقول لھا: اخرجی کنوزک، فتتبعہ کنوزھاکیعاسیب النحل۔ مسند احمد، مسلم ، ترمذی
رسول اللہ ﷺ قال: انہ خارج خلۃ بین الشام والعراق فعاث یمیناً وعاث شمالاً، یا عباد اللہ! فاثبتو۔
عاث۔ جانداروں، لوگوں، پھلوں، فصلوں وغیرہ میں خرابیاں، خامیاں پیدا کر دینا، بیماریاں زدہ کر دینا، تباہی پھیلانا، ہر شئے درہم برہم کر دینا، ہر شئے میں
نقص پیدا کر دینا جو نقصان و تباہی کا باعث بنے۔
رسول اللہ ﷺ نے کہا: اس میں کچھ شک نہیں الدجّال نکلے گا شام اور عراق کے درمیان خالی جگہ سے پس وہ تباہی پھیلائے گا دائیں یعنی ہر شئے میں خرابیاں کر دے گا، فصلوںمیں خامیاں خرابیاں کر دے گا، جانوروں و انسانوں کو بیماریاں زدہ کر دے گا، زمین میں خامیاں کر دے گا ،جراثیموں و کیڑے مکوڑوں کا باعث بنے گاحتیٰ کہ ہر شئے میں خرابیاں کر کے تباہی پھیلا دے گا اور اسی طرح تباہی پھیلائے گا شمال کو بھی، اے اللہ کے غلامو پس اللہ کی غلامی پرثابت قدم رہنا اللہ کی غلامی پر ڈٹے رہنا یعنی اس وقت اللہ کو ہی اپنا ربّ بنانا اور اسی پر ڈٹ جانا۔ الدجّال سے اپنی ضروریات پوری نہ کرنا بلکہ فطرت سے ہی اپنی
ضروریات پوری کرنا جس کے لیے تمہیں بڑی تکالیف و آزمائشوں اور طرح طرح کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑے گا مگر اس کے باوجود ڈٹے رہنا۔
شام و عراق کے درمیان خالی علاقے سے جو شئے نکل رہی ہے اور جس طرح کہا گیا بالکل ویسے ہی تباہی پھیلا رہی ہے وہ خام تیل ہے۔ خام تیل سے نکلنے والے مختلف ایندھنوں سے گاڑیاں، فیکٹریاں وغیرہ چلتی ہیں جن کے دخان یعنی جن سے خارج ہونے والی طرح طرح کی زہریلی گیسوں سے فضا انتہائی زہریلے مادوں سے بھر چکی ہے جو طرح طرح کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔ خام تیل کے نکلنے سے پوری دنیا کے معاش میں تباہی برپا ہو چکی ہے، خام تیل سے ہی نکلنے والے طرح طرح کے کیمیائی اجزاء کو آج تمام خوراکوں میں ملا کر انہیں ظاہراً خوشنما لیکن درحقیقت زہر بنا دیا گیا ہے جسے کھانے ولا ہر کوئی طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہے، خام تیل سے نکلنے والے اجزاء سے کھادیں اور فصلوں کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے طرح طرح کے زہر بنائے جاتے ہیں جن کے استعمال نے نہ صرف زمین کی پیدا کرنے کی صلاحیت کو تباہ برباد کر دیا ہے بلکہ طرح طرح کی بیماریوں سمیت نسلوں کی نسلوں کو مفلوج کر دیا، خام تیل سے ہی نکلنے والے اجزاء سے طرح طرح کے کیڑے مکوڑے پیدا ہو کر مخلوقات کے لیے بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں خام تیل سے ہی نکلنے والے کیمیائی اجزاء سے ادویات تیار کی جاتی ہیں جو دوا کے نام پر زہر ہے جو ایک بیماری سے وقتی طور نجات دلاتی ہے لیکن وہیں وہ درجنوں نئی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ خام تیل سے ہی آج ہر قسم کا کپڑا بنایا جا رہا ہے جو انتہائی نقصان دہ ہے، خام تیل سے ہی ہر طرح کا بارودی مواد بنایا جاتا ہے جس سے پوری دنیا تباہ و برباد ہو رہی ہے جس سے شہروں کے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں، خام تیل کے نکلنے سے ہی آج دنیا میں کوئی ایک شئے بھی فطرت پر نہیں رہی ہر شئے میں فساد ہو چکا ہے، خام تیل کے نکلنے سے ہی زمین کھوکھلی ہو کر جگہ جگہ سے دھنس رہی ہے، خام تیل کے نکلنے سے ہی آج زلزلے آ رہے ہیں، یہاں تک کہ خام تیل سے ہونے والے فساد و تباہی کا اندازہ لگانا ناممکن ہو چکا ہے اور ایسی صورت حال میں محمد علیہ السلام نے اللہ کے غلاموں کو ثابت رہنے کی تلقین کی۔ ان حالات میں دین کا تھامنا اللہ کو اپنا ربّ بنانا بالکل ایسے ہی ہے جیسے کہ جلتا ہوا انگارا مٹھی میں جکڑنا ہے ان حالات میں دین پر ڈٹنے والے کے لیے دنیا جہنم
سے کم نہیں ہے۔ (جاری ہے)۔۔۔۔۔
Ahmed Isa Messenger of Mother Nature
Kalki Avatar Krishna
The Book of Kalki Avatar Krishna/Ahmed Isa
احمد عیسی رسول اللہ و خاتم النبیین کی الکتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل روابط پر کلک کریں
ان روابط سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں
Part 1
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart1
Part 2
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart2
Part 3
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart3
Part 4
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart4
Part 5
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart5
Part 6
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart6
Part 7
https://archive.org/details/AlKitabAhmedIsaPart7

No comments:
Post a Comment