WARNING FROM NATURE KRISHNA
قسط نمبر#23پھل، سبزیاں،دالیں، فصلیں، بیج اور درخت وغیرہ۔
ان میں لا تعداد اقسام ہیں اور ہر ایک کی تخلیق کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اللہ نے ان کے مقام پر رکھ دیایعنی یہ سب کس کس موسم میں اگیں گے، اسی کے مطابق ان میں فائدے ہوں گے، پھر ان کے اگنے اور پروان چڑھانے کے لیے اللہ نے جو نظام وضع کر دیا اگر سب کچھ اپنے اپنے مقام پر رہے گا تو یہ فساد یعنی کسی بھی تبدیلی سے پاک رہیں گے اور ان میں کوئی خرابی نہیں ہو گی لیکن اگر ان کو ان کے مقام سے ہٹا دیا گیا یا ان کے مقام میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی گئی تو نہ صرف ان میں خرابیاں ہوں گی اور تباہی آئے گی بلکہ یہ سب انسانوں سمیت مختلف جانوروں اور پرندوں وغیرہ کی خوراک بھی ہیںتو ان سب انسانوں، جانوروں، چرند، پرند میں بھی فساد ہو گا اور سب تباہی سے دوچار ہوں گے ان میں خرابیاں یعنی بیماریاں پیدا ہوں گی اس لیے آج ہمیں غورو فکر کرنا
ہے کہ کیا یہ سب اپنے اپنے مقام پر ہے؟
اگر یہ سب کچھ اسی مقام پر ہے جس مقام پر اللہ نے انہیں رکھا تھا تو ان میں کوئی خرابی نہیںہونی چاہیے اور نہ ہی اُن میں کوئی خرابی ہونی چاہیے جن کی یہ سب خوراک بنتے ہیں لیکن آج جب ہم غورو فکر کرتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ ایسا تو ہرگز نہیںہے بلکہ اس کے بالکل برعکس انسانوں، جانوروں، چرند ،پرند میں لا تعداد بیماریاں پیدا ہو چکی ہیں ، ان کے اجسام مفلوج ہو رہے ہیں حتیٰ کہ پیدا ہی مفلوج ہو رہے ہیںاور جب غورو فکر کریں تو بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ یہ بیماریاں
جنہیں قرآن میں اللہ نے فساد کہا ہے یہ مخلوقات کو ان کے مقام سے ہٹانے پر پیدا ہوتی ہیں۔
آج ہم دیکھتے ہیں کہ وہ فصل جو اللہ کے نظام میں سال میں صرف ایک بار پیدا ہوتی ہے اس کو اس کے مقام سے ہٹا دیا گیا اس کا مقام تبدیل کر دیا گیایوں آج
وہی فصل اللہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے اس کے ساتھ شریک بن کر سارا سال اگائی جا رہی ہے۔
پھر ان میں مزید ایسی ایسی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں کہ جو دیکھنے میں تو بہت مزین ہیں لیکن حقیقت میں یہ سب زہر بنا دیا گیا ۔
اسی طرح اگانے کے طریقے کو بھی اللہ کے خلق کیے ہوئے مقام سے ہٹا دیا گیا اور اگانے کے لیے کھادوں اور مختلف ادویات کا استعما ل کیا جا رہا ہے یوں اگانے
کے طریقے میں بھی فساد کر دیا گیا۔
پھر اسی طرح بیجوں میں بھی فساد کر دیا گیا بیجوں کو فطرت سے ہٹا دیا گیا اللہ کے ساتھ کھلم کھلا شرک اکبر کرتے ہوئے اس کے مقابلے پر مصنوعی طریقوں سے بیج بنا لیے گئے اور آج پوری دنیا میں اللہ کے شریکوں کے بیج استعمال کیے جا رہے ہیں۔ خوراک کے حوالے سے مزید تفاصیل کے لیے آگے چل کر الگ سے اس
موضوع پر ہر پہلو سے کھل کر بات ہو گی جس میں خوراک میں فساد کو بہت تفاصیل کیساتھ بیان کیاجائے گا۔
زمین کے اندر موجود اللہ کی مخلوقات ، ان کے مقام اور اس میں فساد کو جاننے کے لیے زمین میں موجود مخلوقات میں غورو فکر کرتے ہیں۔
(جاری ہے)۔۔۔۔۔
Ahmed Isa Messenger of Mother Nature
Kalki Avatar Krishna
The Book of Kalki Avatar Krishna/Ahmed Isa
احمد عیسی رسول اللہ و خاتم النبیین کی الکتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل روابط پر کلک کریں
ان روابط سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں
Part 1
https://lnkd.in/gM4QHnrd
Part 2
https://lnkd.in/gHdHQuJm
Part 3
https://lnkd.in/gvr7KhMT
Part 4
https://lnkd.in/g2fv5fPx
Part 5
https://lnkd.in/gK4APFry
Part 6
https://lnkd.in/gm3ZMm86
Part 7
https://lnkd.in/gysSgU7y

No comments:
Post a Comment